برساتی نالوں کی صفائی کےحقیقی اقدامات کیے جائیں ،رحمت بھائی

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )ممتاز بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے کہ  نئی کراچی سمیت شہر میں برساتی نالوں کی

صفائی نہ ہونے سے مون سون کی ممکنہ بارشوں میں نشیبی علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے شہر کے نالوں کی صفائی کے واضح احکام کے باوجود نالوں کی صورتحا ل بدستور خراب ہے اورنالوں میں کچر ااورگندگی جمع ہے۔نالوں کی صفائی نہیں کی جارہی ۔

 یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی،رحمت بھائی نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کے احکام خوش آئند ہیں مگر ان کے احکام کے مطابق عمل درآمد نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی کراچی میں جا بجا کچرے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے اٹھا نے کے احکام دیئے ہیں مگر اس پر بھی کوئی تو جہ نہیں دی گئی،شہری حکومت وسائل کارونا رونے میں مصروف ہے،

رحمت بھائی نے کہا کہ شہری حکومت کے پاس تجاوزات گرانے کیلئے وسائل ہیں مگر کچرا اٹھانے کیلئے نہیں،رحمت بھائی نے کہ ٹاؤنز میں نمائشی اقدامات کیے جارہے ہیں اورنالوں کی صفائی سے متعلق سیاسی بیانات دیئے جارہے،عملی اقدامات نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرا کنڈیا ں قائم ہیں،صحت دشمن ماحول فراہم کیا جارہا ہے،رحمت  بھائی نے حکومت سندھ،چیف سیکریٹری سندھ،میئر کراچی سے اپیل کی کہ شہریوں پر رحم کیا جائے اور مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے۔