
کراچی (ویب ڈیسک )ایس ایچ اومیٹھادر کی موبائل میں ماڈل کےسیرسپاٹےکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونےکےبعد
ایس پی سٹی سمیرنورنے نوٹس لے کر ایس ایچ او میٹھادر سب انسپکٹر شبانہ جیلانی کوعہدےسےہٹا دیا ہے۔
ایس پی کھارادر فخرالسلام کو انکوائری افسر مقررکردیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد معطل خاتون ایس ایچ او کے خلاف مزید محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ویڈیو میں نظر آنے والی ماڈل علینا کا کہنا ہےکہ ایس ایچ اوشبانہ جیلانی ایک اچھی شہرت کی حامل پولیس افسر ہیں میں ان کی پرستارہوں اور ان سے ملاقات بھی کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ اس دوران میں نے راستے میں ایک ٹک ٹاک بھی بنائی تھی میرامقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ ان کی وجہ سےلیڈی پولیس افسر کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
دریں اثنا میٹھادر تھانے کی ایس ایچ او شبانہ جیلانی کوعہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سب انسپکٹر رضوان پٹیل کو تھانے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے ایسے تمام سب انسپکٹر رینک کے ایس ایچ اوز جنہوں نےاپراسکول کورس نہیں کیاہواہے،انہیں فوری طور پرعہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور سب انسپکٹر شبانہ جیلانی کو بھی اپر اسکول کورس نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے














