
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )شہرمیں 8سالہ بچی کی واٹر ٹینکر چلاتےہوئے وائرل ہونےوالی ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ وٹر
ٹینکرکےمالک نےواقعے کولالچ کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پرایک 8 سالہ بچی کی واٹرٹینکرچلانے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیاتھاکہ بچی کےوالد کو فالج ہے اور اس نےگھر کا گزاراکرنے کیلئےٹینکر چلانا شروع کیا ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے بچی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے جب اس کی چھان بین کی گئی اور ٹینکر مالک تک پہنچی تو حقیقت سامنے آئی واٹر ٹینکر مالک ندیم نے خوشی نامی بچی کے بیان کو لالچ کا شاخسانہ قرار دیدیا۔
واٹر ٹینکرکے مالک نے کہا کہ خوشی کے باپ اسرار عباسی کو کوئی فالج نہیں ہوا ہے اور نامعلوم شخص نے این جی او کا نام لیکر 8 سالہ بچی خوشی کا وڈیو بیان ریکارڈ کیا۔
بچی اور اس کے باپ کو امداد کی لالچ دیکر وڈیو بنائی گئی تھی۔اس نے،مزید بتایا کہ وڈیووائرل ہونےکےبعد خوشی اور اس کا ڈرائیور باپ اسرار عباسی خوفزدہ ہیں،اسرار عباسی 4 سال سے میرے پاس ڈرائیور کی نوکری کررہا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک نے بھی بچی کے واٹر ٹینکر چلانے کی وڈیو کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد ذمے داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




































