
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکا
دورہ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو ساتھ واپس لا کر قوم کو سرپرائز دیں،دنیا جان چکی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ بے گنا ہیں اورامریکا میں بے گناہی کی قید کاٹ رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے واٹرپمپ چورنگی پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے منعقدہ مظاہر کی قیادت اورخطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی تحریک پورے پاکستان کی تحریک ہے اوران کی رہائی کا مطالبہ پورے ملک کا مطالبہ ہے۔

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کورہائی دلائیں گے،مگر وہ وعدہ پورا نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 22جولائی کوامریکا کے دورہ پر جارہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں قوم کے جذبات کا خیال رکھیں گے اورطویل اذیت کا شکار قوم کی بیٹی کو وطن اپنے ساتھ لائیں گے۔

شہزاد مظہر نے کہا کہ مظاہرہ ڈاکٹر عافیہ کیلئے ہیو من رائٹس نیٹ ورک کی تحریک ان کی رہائی تک جاری جاری رہے گی،حکومت عافیہ کورہا کرائے اور وزیراعظم عمران خان کے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کور ہا کروا کر وطن لائیں۔














