عالمی ادارے بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں،مصطفیٰ کمال

کراچی ( ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے لائن آف کنٹرول آزاد کشمیر پر بھارت کی جانب

سے جاری بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جری جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے،پاکستان کا ایک ایک شہری افواج پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے. انہو ں نے کہا کہ منہ توڑ جوابی کارروائی پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پی ایس پی اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتی ہےکہ وہ  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دہشت گردی اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔