
کراچی(رنگ نوڈیسک )کےالیکٹرک نےعید الاضحیٰ کی تعطیلات اور بارشوں کی وجہ سےصارفین کو سہولت کے لیے
بجلی کے بل جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
کے ای کےوہ صارفین جن کے بجلی کے بلزکی آخری تاریخ 19اگست سے 22اگست2019 ہے،وہ اب 23اگست 2019 تک بلز کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
کے ای کی جانب سےتمام متعلقہ بینکوں کوبغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بجلی کے بل کی ادائیگی میں کسی دشواری کی صورت میں صارفین شکایات 118 پر کال کر کے درج کرا سکتے ہیں۔














