
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370کو ختم
کرکے اپنے آئین وقانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اورکشمیریوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے ،دنیا کے ساتھ بھارت میں خود قانون دان،ارکین اسمبلی اوردانشور اورسماجی تنظیمیں بھارتی اقدام کو ناانصافی پر مبنی قرار دے رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان انتخاب عالم سوری نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقو ق کی پامالی میں مصروف ہے۔بھارتی فوجیو کے کرفیو سے مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج ہوگئی ،لوگ گھروں میں قیدہو کررہ گئے ہیں ،نوجوانوں کو گرفتارکیا جارہا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک بھارت کے ہراقدام کی مذمت کرتی ہے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں اوران کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی ہیں ،مارکیٹیں بازار بند ہیں ،جبکہ کشمیریوں کو عید کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقو ق کا سب سے بڑا غاصب بن گیا ہے۔دنیا ابھی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ اس سے قبل کہ کوئی بڑا انسانی المیہ جنم کے عالمی برادری فوری نوٹس لے کر کشمیریوں کے غصب شدہ حقوق بحال کروائے اورانہیں بھارتی ظلم وبربریت سے آزادی دلوائے۔














