
کراچی( رنگ نوڈاٹ کام )رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عید الاضحی پر لاکھوں مالیت کے جانوروں کی اجتماعی
وفی سبیل اللہ قربای کی گئی ،جبکہ تینوں روز 1200مستحق خاندانوں میں اس کا گوشت تقسیم کردیا گیا ۔
ٹرسٹ کے بانی رحمت بھائی نے کہا ہے کہ ٹرسٹ نے اپنی روایت کو برقرار رکھا اور تینوں روز مستحق اورضرورت مند1200خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا ،جبکہ ٹرسٹ کے دفتر سے بھی لوگوں میں گوشت تقسیم کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے تینوں روز گوشت مستحقین میں تقسیم کیا ،رحمت بھائی نے اجتماعی اورفی سبیل اللہ قربانی میں حصہ لینے والوں کے جذبے کی بھی تعریف کی اورکہا کہ ان کی قربانی اللہ کے یہاں ضرور مقبولیت پائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گوشت کی تقسیم سے 1200خاندانوں کے 6000افراد نے استفادہ کیا، ٹرسٹ نے ماضی میں بھی لوگوں کی خدمت کی ہے آئندہ بھی خدمت کاعمل جاری رکھے گی۔














