
لاڑکانہ(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کےصدرنثار احمد کھوڑو نے کہاہےکہ سندھ میں حکومت کےباوجود پارٹی
پر مشکل دن ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت اور رہنماسختیوں و مشکلات سےڈرنےوالےنہیں۔
لاڑکانہ کی یوسی میں غریب خواتین میں سلائی مشینیں اورسولرپنکھےتقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانےاورعوام دشمن پالیسیوں پر اپوزیشن کی تنقید سے عوام کا توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی انتقام کے تحت اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں بند کروا رہی ہے۔
نثار کھوڑو نےکہا کہ چاہے کتنی بھی سختیاں کی جائیں لیکن حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام میں بے نقاب کرتے رہیں گے۔




















