
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمن کو کنٹینر
اورکھانا دے سکتے ہیں لیکن مذہب کے نام پر تماشہ لگانے نہیں دیں گے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو سیاست میں استعمال کرنے چیف جسٹس سپریم کورٹ نوٹس لیں کیونکہ فضل الرحمن مدارس کے طلبہ کواستعمال کیا جاسکتا ہے۔
پیر کو سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن انہوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا ؟ تاہم کشمیرکامسئلہ اگر حل ہوسکتا ہے تو صرف عمران خان کی قیادت میں ہوگا۔ پاکستان درست سمت میں جارہا ہےلیکن ملک کےکچھ لیڈرز افراتفریح پھیلا رہے ہیں۔ تاہم ملک میں امن و امان کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سندھ سمیت پورے پاکستان میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ مرید عباس کا ڈفینس میں ناحق قتل ہوا۔ ایک قاتل گرفتارہوا دوسرا تاحال آزادگھوم رہا ہے جبکہ کیس کا عینی شاہد عمرریحان کو عادل زمان دھمکیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کوگرفتار کرکے صوبائی حکومت مرید عباس کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے چانڈکا اسپتال میں سولہ ڈائیلیسز مشینوں میں سے صرف چار مشینوں کے کارآمد ہونے کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر کہنا تھا کہ لاڑکانہ کا کیا قصور ہے جو ہر مصیبت لاڑکانہ میں آرہی ہے۔ پورے صوبے کا بجٹ لاڑکانہ پر خرچ کیا گیا مگر ہر مصیبت لاڑکانہ آرہی ہے۔
انہوں نے وزیر صحت کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان امراض کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہیں، فوری استعفی ہوجائیں۔ کراچی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ منشیات نوشی مکیش کمار کے دور میں ہوئی ہے مسلسل وہ چھ سال سے وزیر ہیں۔ نجی یونیورسٹیز میں اور اب کلفٹن کے بنگلور میں پارٹیاں ہورہی ہیں۔ ڈیفینس میں ہوٹلوں پر کھے عام الکوحل مل رہی ہے اس پر ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ہم سب کو ملکر یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا۔














