
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے کہ نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی میں سیوریج اور پانی کی
نئی لائنوں کی تنصیب کی جائے،انہوں نے کہا کہ نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی میں سیوریج کا نظام تباہ ہو چکا ہے ،گٹرابل رہے ہیں علاقہ مکینوں زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روا زپنے ایک بیان میں کہی ۔رحمت بھائی نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائینیں تبدیل کی جارہی ہیں ،مگر نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی اس سے محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب گھروں میں گٹرملاپانی آرہی ہے ،جس سے پیٹ ودیگر امراض پھیل رہے ہیں ،دوسری جانب علاقے میں گٹر ابل رہے ہیں ،جس سے مچھراور مکھیوں کی افزائش ہو رہی ہے اور لوگ ڈینگی وائر میں مبتلا ہورہے ہیں ۔
رحمت بھائی نے مطالبہ کیا کہ نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی میں سیوریج اور پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب کی جائے۔




































