الخدمت کے تحت ”ماہ خواندگی “ شہر کے پانچوں اضلاع میں تقریبات کا اہتمام

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام ) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ”خواندگی “کے حوالے منائے جانے والے ماہ کے سلسلے میں شہر کے پانچوں

اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریبات لانڈھی، کورنگی ،نارتھ کراچی،نیوکراچی،لیاری اور اورنگی ٹاو ¿ن میں منعقد کی گئیں، جہاں الخدمت کے زیر کفالت بچوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر الخدمت کے ذمہ داران اوراساتذہ بھی موجود تھے ۔تقریب میںبچوں کو خواندگی کی اہمیت وافادیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔لیاری کی تقریبات میں جماعت اسلامی کے علاقہ ناظم سید جواد شعیب ،نائب ناظمہ ضلع جنوبی وڈسٹرکٹ کونسلرسیدہ نازیہ عبدالودود،نئی کراچی میں ناظمہ علاقہ طلعت عمران اورجے آئی یوتھ کی ناظمہ عروج فہد مہمان تھیں ۔
بچوں کیلئے” خوش مزاجی اور شکرگزاری “ کے موضوع پر ماہانہ تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں بچوں کو” خو ش مزاجی اورشکرگزاری“ کی اہمیت اور افادیت سے آگا ہ کیا گیا۔مصعب بن خالد اورہارون راجپوت نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
تقریبات سے خطاب میں جواد شعیب ،سیدہ نازیہ عبدالودود، طلعت عمران اور عروج فہد نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ،الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ قوم کوبہتر مستقبل فراہم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے جو قابل قدر ہے