
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی کے تحت پختون ثقافتی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے پر وقار تقریب
کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے شرکاء نے پختون لباس زیب تن کرکےشرکت کی۔اس موقع پختون ثقافت کے رنگ کھیرے گٸے۔
صوبائی صدرشاہی سید نےخطاب کرتےہوٸےکہا کہ کراچی،پشتون ثقافتی دن کے حوالے سےامن ومحبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں،آج کی تقریب کا مقصد دنیا کے سامنے اپنی ثقافت اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہمارے ہجرے،جرگے ، مہمان نوازی ہماری پہچان ہے۔ہماراپیغام امن ومحبت ہے۔دعا کریں کہ قوم کی مشکلات سے جان چھوٹے ،ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ آج دنیا دیکھ لے ہم نے اپنےثقافتی رنگ آپ کے سامنے رکھے ہیں۔آج کے پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نیک شگون ہے۔نوجوان نسل اپنی ثقافت کا پرچار کرے انہوں نے مزید کہا کہ پختون دھرتی پر امن کے لیے دعا گو ہیں,کابل میں مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی سربراہی میں ہونے والے حالیہ امن جرگے کے مثبت نتاٸج آٸیں گے،آخر میں مختلف پختون ثقافتی رقص بھی پیش کٸے گٸے














