الخدمت کے تحت گھارو میں مفت امراض اطفال کیمپ

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام ) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدیدکے تحت گھارو میں واقع فلٹر پلانٹ کالونی کے مکینوں کے لئے

فری امراض اطفال کیمپ منعقد کیا گیا۔
کیمپ میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹرپرویز اوران کی ٹیم نے بچوں کا معائنہ کیا اوران میں امراض کی تشخیص کی جبکہ انہیں مفت ادویہ فراہم کیں اوربچوں کے ساتھ آنے والے والدین کوبچوں کی صحت ،دیکھ بھال اوربیماریوں سے بچانے کیلئے آگہی فراہم کی ۔
کیمپ میں 100کے قریب بچوں کا معائنہ کیا گیا ۔کیمپ میں الخدمت اسپتا ل کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پراہل علاقہ اور معززین نے الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کاوشوں کو سراہا۔اور آ ئندہ بھی ایسے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔