دوران احتجاج زخمی استاد ثاقب خان کامقدمہ درج کیا جائے ،ایچ آراین

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام ) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے وفد نے صدر انتخاب عالم سوری کی قیادت میں کراچی

پریس کلب پر کنٹریکٹ اساتذہ کی ریلی پر تشدد اورواٹرکینن کا شکار ہوکرزخمی ہو نے ثاقب خان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ثاقب خان نے بتایاکہ اساتذہ مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے تھے کہ اوروہ وزیراعلیٰ ہاوس جانا چاہتے تھے کہ پولیس نے مظاہرین پر طاقت سے روکنے کی کوشش کی ،لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی ۔ثاقب خان نے بتایا کہ انہیں واٹرکینن سے نشانہ بنایا وہ بے ہوش ہو گئے، ان کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔سماعت متاثر ہوئی،خون بہا۔

اس موقع پر صدرانتخاب عالم سوری نے کہا کہ کی پرامن مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ،پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال افسوسناک امرہے اورجمہوری عمل کے منافی ہے۔

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پرامن مظاہرین پر تشدد کرنے اورثاقب خان کو زخمی کرنے والے ذمہ داروں کیخلاف ا یف آئی آر درج کی جائے گی۔وفد نے ثاقب خان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔