
نواب شاہ(ویب ڈیسک )چارسالہ بچےکاقاتل اس کااپناپاپ نکلا،پولیس نےسفاک باپ کو
گرفتار کرلیا،بچے کی لاش سکرنڈ کے قریب نہرسےملی۔
نواب شاہ کے علاقے ایسرپورہ کارہائشی فیصل شیخ گزشتہ 2روزسے بیٹے سمیت لاپتا تھا،شہریوں نےمقتول بچےکے اہل خانہ اور پولیس کوفیصل شیخ کی موجودگی کی اطلاع دی۔
پولیس نےچھاپہ مارکر ملزم باپ فیصل شیخ کو گرفتار کرلیا،پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ نشے میں تھا اور اس نے ہی اپنے بیٹے کوقتل کیا۔
پولیس نے فیصل شیخ کو گرفتار کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔














