
کراچی(ویب ڈیسک )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے
اور بی کام پرائیویٹ سال اول کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا.
بی اے پرائیویٹ سال اول کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول پرائیوٹ کےطلبہ اپنے امتحانی فارم 5600 روپے فیس کے ساتھ 30 ستمبر 2019 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔صرف 2018 ءکی رجسٹریشن کے حامل طلبہ امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔














