
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری وقارمہدی نےکہا کہ سندھ کو
تقسیم کرنےکا خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہوگئے
پی پی کراچی ڈویژن نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سےآرٹیکل 149 اےکےغیر آئینی اقدام کےذریعے سندھ کو تقسیم کرنےکےخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سےرکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی ،آصف خان،شکیل چوہدری،لیاقت آسکانی، اقبال ساند،جاوید شیخ، ایم پی اے ساجدجوکھیونےخطاب کیا۔
وقار مہدی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت یہ جان لے کہ وہ سندھ کو تقسیم کرنے کا اگر سوچے گی بھی تووہ خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی ۔














