
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام)رحمت ویلفیئرٹرسٹ کےرکن ،رحمت ویلفیئرکلینک سے منسلک ماہرجنرل
فزیشن ڈاکٹرمظفرجاوید کی سوئم ان رہائش گاہ پراداکردی گئی۔
سوئم میں رحمت ویلفیئرٹرسٹ کےبانی وچیئرمین رحمت بھائی،رائٹرزفورم پاکستان کے صدرزین صدیقی،ڈاکٹرز،اساتذہ،طلبہ اورمرحوم ڈاکٹرمظفر جاوید کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،ان کی مغفرت، بلند درجات اورتمام سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی ۔




































