محمد حسین محنتی سے صدراین ایل ایف پروفیسر شفیع ملک کی ملاقات

کراچی( رنگ نو ڈاٹ کام )جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی

نے کہا ہے کہ نیشنل لیبر فڈریشن محنت کشوں کی ایک نظریاتی اور ملکگیر فڈریشن ہے۔جس نے ہمیشہ مزدور طبقہ کی حقوق کی جنگ اور فکری و نظریاتی تربیت کی ہے۔

قباء آڈیٹوریم میں این ایل ایف کے سابق صدر اور وی ٹرسٹ کےچیئرمین پروفیسر شفیع ملک کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ رزق حلال کمانی والے محنت کش کو الکاسب حبیب اللہ یعنی اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے ۔این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے۔

 پروفیسر شفیع ملک نے صوبائی امیر کو این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے28_29 دسمبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل اور وی ٹرسٹ کی بلڈنگ میں ہونے والے سیمینارز میں شرکت کی دعوت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایل او نے اپنے حالیہ نوٹیفکیشن میں این ایل ایف کو پاکستان کی ایک بڑی اور نظریاتی فیڈریشن قرار دیا ہے۔ اس کانفرنس میں بھی آئی ایل او سمیت مختلف ٹریڈ یونین کےنمائدے، مزدور اور سیاسی وسماجی رہنما شریک ہوں گے۔

محمد حسین محنتی نے این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے سندھ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کی جماعت ہے جو اپنے قیام کے روز اول سے ہی اصلاح معاشرہ و  اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف یے۔ محنت کش طبقہ بھی اپنے حقوق کی جدوجہد کے ساتھ اسلامی انقلاب کے لیےاپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ بزرگوں کا اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔