
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کر اچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی
کتب میلے کا دورہ کیا اوروہاں مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا ۔دورہ سے قبل ”رنگ نو ڈاٹ کام “سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کتب میلے کا انعقاد خوش آئند ہے اوروہ اس کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج انٹر نیٹ کا دور ہے اور لوگ انٹر نیٹ کی طرف متوجہ ہیں ۔کتابوں کی جانب رجحان کم ہورہا ہے ۔
ایک سوال پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ کتب کا مطالعہ کر تے ہیں ۔اب بہت سی کتب انٹر نیٹ پر مل جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کتب میلے میں آو¿ں اوراسی لیے یہاں آیا ہوں ۔














