کراچی ایکسپومیں عالمی کتب میلے کادوسرادن،لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

کراچی ( رپورٹ : یاسمین صدیقی :عکاسی :محمد سعاد) کراچی ایکسپو سینٹر میں 5وزہ عالمی کتب میلہ

جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا ،جہاں کتاب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ۔کتب میلے میں لگے اسٹالز میں بچوں ،بوڑھوں اور نوجوانوں نے بھر پور دلچسپی لی اوراپنی من پسند کی کتب کی خریداری کی ۔
عالمی کتب میلے کے دوسرے روز جمعہ کو میلے آغاز پر لوگوں کی قلیل تعداد موجود تھی، تاہم جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد میلے میں امڈ آئی جن میں بچے ،بوڑھے ،نوجوان ،اسکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
میلے میںہر مکتبہ فکر کے افراد کی دلچسپی کی کتب موجو د ہیں ،شعروادب ،دینی کتب ،تاریخ ،قانون ،صحافت ،سائنس و ٹیکنالوجی ،ناول ،شخصیات پر اردو ،انگریزی کتب کی وسیع ورائٹی موجود ہے ،جبکہ بعض اسٹالز پر نصاب کی کتب بھی موجود ہیں۔

طلبہ وطالبات اورچھوٹے بچوں نے اپنی من کتب کی خریداری کی ۔میلے میں آئے افراد کا کہنا ہے کہ ہم سارا سال اس کتب میلے کا انتظار کرتے ہیں ،کیوں کہ یہاں ہماری مطلوبہ کتب باآسانی مل جاتی ہیں ۔بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ کتب میلہ علم وادب کی شان ہے ،اسے ہوتا رہنا چاہیے ۔ وہاں موجود اسٹالز لگا نے والے پبلیشر ز کا کہنا تھا کہ میلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے اورہم اس میں اہتمام کے ساتھ اسٹالزلگا تے ہیں ۔میلہ علم وادب کی جان ہے ۔
یادر ہے کہ کتب میلے میں اس سال پاکستان سمیت 17ممالک کے پبلشرز نے330 سے زائد اسٹال لگائے ہیں۔رواں برس کتب میلے میں 4 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔
کتب میلے میں پاکستان کے ساتھ ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے حصہ لیتے ہیں۔ میلے میں داخلے کے اقات صبح 10سے ہیں۔