
کراچی (ملاقات:زین صدیقی) عالمی کتب میلے میں قائم ایک اسٹا ل پر موجود نوجوان محمد خرم نے کہا ہے کہ میلے
میں عالمی معیار کی کتب موجود نہیں،لیکن اس کا نام”عالمی کتب میلہ“ رکھا گیا ہے۔گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس برس پانچ روزہ کتب میلے میں لوگوں کا رجحان کم ہے۔
”رنگ نو ڈاٹ کام“ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے محمد خرم کا کہنا تھا کہ میلے میں لاہور کے پبلشرزچھائے ہوئے ہیں۔کراچی کے پبلیشرز کے اسٹالز کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال سے اس کتب میلے میں شریک ہورہے ہیں۔دوسال قبل عالمی معیاری کی کتب دیکھی گئی تھیں لیکن اس سال وہ کتب نہیں ہیں۔
محمد خرم نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کتب میلے کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے،اس سے لوگوں میں کتب کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔




































