
کراچی (ملاقات: زین صدیقی)کر اچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی15ویں پانچ روزہ کتب میلے میں لاہور کے
معروف پبلیشرز نے بھی اسٹالز لگائے ہیں۔”رنگ نو ڈاٹ کام“ سے خصوصی بات چیت میں لاہور ہی کے معروف پبلیشرعکس پبلیکیشنزاورکتاب محل کے اسٹال پر موجود ذمہ دارذیشان علی کا کہنا تھا کہ نما ئش کا انعقاد خوش آئند ہے۔یہ عالمی کتب میلہ ہے۔کراچی میں لاہوروالوں کی نسبت کتب بینی کا رجحان بہت زیادہ ہے۔ذیشان علی نے ایک سوال پر کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس کتب میلے میں لوگوں کا رش کم ہے۔
رنگ نو ڈاٹ کام کے ایک اور سوال کے ذیشان علی کا کہنا تھا کہ کتاب محل اور عکس پبلیکیشنز کا کتب میلے میں اسٹال لگانے کا بڑا مقصدادارے پی پبلیسٹی ہے اور ہمارایہ مقصدپوراہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میلے کے انعقاد سے کتب بینی کا رجحان فروغ پا رہا ہے اوراسے جاری رہنا چاہیے۔




































