کراچی میں بونداباندی ،موسم سرد ہو گیا،گرم اشیا کی طلب میں اضافہ

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سردہوگیا۔شہریوں گرم اشیا کی

طلب بھی بڑھ گئی ہے۔
کراچی میں اتوار کی صبح شہر کے مختلف علاقوں،ملیر،کورنگی،گلشن اقبال،شاہراہ فیصل،ایئر پورٹ،سرجانی،نئی کراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
شہر میں سردی میں اضافے کے سبب گرم اشیا کی طلب بڑھ گئی،لوگ گرم ملبوسات خرید رہے ہیں،جبکہ خشک میوہ جات،مجھلی اورسوپ،انڈوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر قائد میں کوئٹہ سے چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔