ملتان میں بارش سے سردی میں اضافہ، بجلی کی فراہمی معطل

ملتان (رپورٹ: ارشد مجید بدر)ملتان میں دسمبرکی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ ہو گیا۔جمعرات کو صبح شرو ع

ہونے والی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔بارش کے نتیجے میں شہر کے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اورکئی علاقوں میں 4گھنٹے تک بجلی بند رہی۔بارش کے نتیجے میں اسموگ اوردھندکاخاتمہ ہوگیا۔
بارش کے باعث دفتروں اورتعلیمی اداروں میں حاضری بہت کم رہی اوربازاروں میں بھی رونق نہ ہونے کے برابرتھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو 12ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کاکوئی امکان نہیں تاہم موسم ابرآلودرہے گاجبکہ صبح کے وقت دھندہوگی۔جمعرات کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت13.2اورکم سے کم 11.0سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔