سرد موسم میں بے احتیاطی بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے:ڈاکٹرمحمد ثمین

کراچی ( ملاقات :زین صدیقی )ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹرمحمد ثمین خان کہا ہے کہ مائیں سرد موسم میں بچوں

کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔سرد موسم میں بے احتیاطی سے بچے امراض کا شکا رہوسکتے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے ” رنگ نو ڈاٹ کام “ سے موسم سرما میں بچوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر محمد ثمین خان نے کہا کہ کراچی کا موسم ملک کے دیگر شہروں سے مختلف ہے ۔صبح اوررات کے اوقات میں سردی ہوتی ہے اور دن میں شدید گرمی رہتی ہے ۔لہٰذابچوں کو اسکول بھیجتے وقت ملبوسات پہنانے میں اختیاط برتیں ۔انہیں زیادہ کپڑے نہ پہنائیں ۔محدود کپڑے پہنا ئیں ،جس سے انہیں محض سردی سے بچانا مقصود ہو۔ بعض بچے دن کے وقت گرمی محسوس ہونے پر اضافی کپڑے اتار پھینکتے ہیں ،بعض بچے اضافی کپڑے نہیں اتارتے جس سے ان کو اندرسے گرمی محسوس ہوتی اورپسینے آتے ہیں اورباہر سے موسم سرد محسوس ہوتا ہے ،جس سے

موسم اوران کے جسم کا درجہ حرارت میچ نہیں ہوپا تااوروہ بیمار پڑجاتے ہیں ۔
ڈاکٹر محمد ثمین خان نے کہا کہ بچوں کے کان اور پاوں ڈھانپ کر رکھیں ۔کان کھلے ہونے سے بچوں کو سردی متاثر کرسکتی ہے جس سے انہیں فلو اورزکام ہو سکتا ہے ۔
بچوں کو بازار کی چیزوں سے سلانٹی ،چپس اوران جیسی دیگر بچیزوں اور ٹھنڈے پانی کے استعمال سے بچائیں ،اس سے ان کا گلا خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔جنک فوڈ ز،مایونیز بچے زیادہ پسند کرتے ہیں جو انہیں موٹاپے کی جانب لے جاتے ہیں, ان سے بھی انہیں بچانا چاہیے ۔

بچوں کو پھل اور فریش جوسز پلائیں ۔سردی کے موسم میں بچوں کو نزلہ ،زکام ،کھانسی اور گلے کی خرابی ،الرجی جیسی تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے ،جن بچوں کے سینے کمزور ہوں اور سردی سے بچاو¿ کی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو ان بچوں کو استھما ہوجاتا ہے اگر ساتھ بخار ہو تو یہ نمو نیہ بن سکتا ہے،لہٰذاسردی کے موسم میں احتیاط نہایت ضروری ہے ۔

ایک سوال پر ڈاکٹرمحمد ثمین خان نے کہا کہ ضروری ہے کہ بچوں کو سردی سے بچا کررکھیں اور انہیں ہیلدی ڈائٹ دیں ۔انڈاے اور دودھ کا استعمال کیا جائے ۔