سپریم کورٹ آئین کے تحفظ کیلئے نبرد آزما رہی ، نامزد چیف جسٹس

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبرایجنسی ) جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جگہ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ

آئین پاکستان ایک زندہ جاوید دستاویز ہے ، سپریم کورٹ آئین کے تحفظ کیلئے بھی نبرد آزما رہی ہے ،عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آئین پاکستان ایک زندہ جاوید دستاویز ہے۔ سپریم کورٹ آئین کے تحفظ کے لیے بھی نبرد آزما رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سپریم کورٹ آزاد عدلیہ کے تحفظ کے لیے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔جسٹس گلزار احمد کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس کی جانب سے 184 تین کا استعمال بھی آئین کا حصہ ہے۔آئین سوموٹو کے حق کا استعمال بنیادی انسانی حقوق کے لیے دیتا ہے ۔