
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں احتجاج سے توجہ ہٹانے
کیلئے ایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کررہا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت بل کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی اور پٹنا سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک ہیں۔




































