کراچی پریس کلب کے انتخابات، دی ڈیموکریٹس کامیاب ،صدارتی نشست پرٹائی

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )کراچی پریس کلب کے انتخابات2020 میں دی ڈیموکریٹس اوردی یونائٹیڈ

پینل کے صدارتی امیدواروں کے ووٹ برابر نکلے جس کی وجہ سے فتح کا معاملہ ٹائی ہو گیا ،کلب کے الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں معاملے حل نکا لنے کی ہدایت کردی ۔
ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں تمام نشستوں پر دی ڈیموکریٹس نے فتح حاصل کرلی ،جبکہ دی ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار امتیاز خان فاران اوردی یونائیٹڈ پینل کے امیدوار احمد خان ملک نے کانٹے کے مقابلے میں برابر 579ووٹ حاصل کیے ،جس پرمعاملہ ٹائی ہوگیا ۔ الیکشن کمیشن معاملے کو  حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں صدارتی نشست کیلئے دوبارہ ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے ۔ دریں اثنا” ادارہ رنگ نو “کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سعید حسن قادری ،چیف ایڈیٹر زین صدیقی ،ایگزیکٹو ایڈیٹریاسمین شوکت نے دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر تمام عہدےداران اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارک باد پیش کی ہے ۔