
سکھر۔ (ویب ڈیسک)آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے اعلامیہ کے مطابق
پاکستان آرمی میں سولجر ، کلارک/کک ، سوئیپر/سینٹری ورکرز کی خالی آسامیاں بھرنے کےلیے پہلا سلیکشن شیڈول 2020جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت مذکورہ آسامیوں کے لیے خواہشمند امیدوارا ن جوکہ سکھر ، گھوٹکی ، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع سے تعلق رکھتے ہوں قابلیت کے مطابق خود کو www.joinpakarmy.gov.pkپر آن لائن رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ، جبکہ وہ اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کنٹونمنٹ کے پاس روبرو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ، مذکورہ آسامیوں کوانرولمنٹ 15اکتوبر سے15نومبر 2019تک جاری رہیگی۔ مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے فون نمبرز 071-5805599اور موبائل نمبر 0321-5399030پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔














