
کراچی ( ویب ڈیسک )سانحہ تیسر ٹاون کی زخمی بچی حفصہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ
گئی شہادتوں کی تعداد8 ہوگئی۔ واقعہ نیو کراچی پاور ہاؤس کے قریب رکشے اور ہائی روف میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے پیش آیا ۔ایک ہی خاندان کی تین بد قسمت فیملیز گلشن اقبال شادی میں شرکت کیلئے جارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا ۔
ہفتے کو7 افراد کی نماز جنازہ تیسر ٹآون میں دا کردی گئی ،نماز جنازہ مولانا رب نو ازحنفی نے پڑھائی ،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
۔ایس ایس پی سینٹرل آگ لگنے کے بعد جھلس کر چار بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ ہفتے کو اسپتال میں داخل حفصہ بھی جان کی بازی ہار گئی ۔
جاں بحق ہونے والوں میں دلدار ،لائبہ،ارمان ،ناصرضمیراورن کی اہلیہ مہرالنسا،معاویہ ارسلان ،صفیان،مجیب الرحمن اور نیلوفر جاں بحق ہو گیں ،ہائی روف میں کل 12 افراد سوار تھے ۔














