بچے پرتیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتارخاتون کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ

ملتان (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے 5 سالہ بچے پر

تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
پولیس تھانہ صدر نے استدعاکی تھی کہ چند روز قبل سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔جس پر بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اور تفتیش کرنے کے بعدبچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمہ سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔