
کراچی (رپورٹ:زین صدیقی،عکاسی،محمدسعاد )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی جانب سے اتوار کی شام
کراچی پریس کلب پرمہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،کارکنان مہنگائی سے متاثرہ عوام کاعلامتی جنازہ ساتھ لائے تھے،جبکہ صررانتخاب عالم سوری کی نے نماز جنازہ کی امامت کی۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری ایچ آراین شہزاد مظہر،حاجی شریف ،شہزاد مظہر،نعمان شریف ودیگرنے بھی خطاب کیا،عابد سہگل،شیخ ارشد،محمد سلیمان ودیگر بھی موجود تھے،جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں ،بچوں ،خواتین اور بزرگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا مہنگائی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

صدرانتخاب عالم سوری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہامہنگا ئی نےعوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ غریب لوگ دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں ۔

سیکریٹری جنرل شہزاد مظہر نے کہا کہ لوگ خود کشیاں کررہے ہیں ،ملک میں بحرانی کیفیت ہے ،آئین کے مطابق ملک کیلئے پیداواری حجم کا 61 قرض لیا جا سکتا ہے مگرمقررہ حد سے زائد حاصل کرکے آئین شکنی کی گئی ۔

مظاہرے میں قراردار پیش کی گئی کہا گیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری اورموجودہ صورتحال کی وجہ سے ہر پاکستانی تشویش میں مبتلا ہے،غریب اورمتوسط طبقے کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ہیومن رائٹس نیٹ ورک مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے اورمہنگائی ختم کرے ۔اس موقع پر تمام شرکا نے اس قرارداد کی منظوری دی ۔














