
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کہا
ہے کہ میرا وزیراعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں ، فواد چوہدری اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ،تبدیلی کے دیوانے دیکھ لیں کس تبدیلی کو ووٹ دیا اور کیا تبدیلی آئی، کوئی سازش نہیں ہورہی نہ ہی کسی ڈیل کا پتہ ہے ،اس حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،ان لوگوں کے ڈی این اے میں بھی کرپشن ہے ، سیاستدان جب تک فیصلہ نہیں کریں گے یہ سیاسی سوداگر ملک کو اسی طرح لوٹیں گے ،ایف آئی اے میرے خلاف آرٹیکل6 کے تحت انکوائری ہے ، پاکستان سے محبت کاسرٹیفکیٹ عمران خان سے لینے کی ضرورت نہیں، عوام مجھے یہ سرٹیفکیٹ دیتے ہیں ،اسی لیے چھ بار الیکشن جیتا ہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت آنے سے پہلے جو کہتے تھے آج اس میں واضح تضاد ہے ،تبدیلی کے دیوانے دیکھ لیں انہوں نے کس تبدیلی کو ووٹ دیا اور کیا تبدیلی آئی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی سازش نہیں ہورہی اور نہ ہی کسی ڈیل کا پتہ ہے ،اس حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے جس کے کندھوں پر یہ لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے عوام کو لوٹ لیا ہے ،ان لوگوں کے ڈی این اے میں بھی کرپشن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ،سیاستدان جب تک فیصلہ نہیں کریں گے یہ سیاسی سوداگر ملک کو اسی طرح لوٹیں گے ، اسمبلی میں چالیس لوگ ایسے ہیں جو جس طرف چاہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا عمر ایوب دوسرے لوگوں کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہتے ہیں تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ساٹھ کی دہائی میں ان کے پاس اتنے اثاثے کہاں سے آئے ، یہی لوگ ہر سال پارٹی بدلتے ہیں ۔














