
لاہور(ویب ڈیسک ) نیب لاہور نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو پلاٹس پر غیر قانونی
رعایت لینے پر حراست میں لے لیا‘ ہے؛
نیب کے مطابق میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد نواز شریف سے ایچ بلاک جوہر ٹاﺅن فیز 2 میں 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام تھا‘ نیب نے 10مارچ 2020ءکو انہیں اپناموقف پیش کرنے کےلئے طلب کیا ‘جس پر جمعرات کے روز میر شکیل الرحمن نیب آفس لاہور پیش ہوئے جہاں ان کو نیب کی جانب سے 26 نکات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا‘ میر شکیل الرحمن ان سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے‘جس پر نیب نے ا نہیں حراست میں لے لیا ۔ میر شکیل الرحمن نے نواز شریف دور میں 54 پلاٹس پر غیر قانونی رعایت لینے کے ساتھ ساتھ زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا۔
جمعرات کو دن 2بجے میر شکیل الرحمن کی پیشی تھی اس دوران وہ نیب کو مطمئن نہ کرسکے ۔ اب میر شکیل الرحمن کا میڈیکل چیک اپ ہوگا اس کے بعد انہیں حوالات میں بند کیا جائے گا اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔














