کراچی،گرفتار تین پیش اماموں کی ضمانت پر رہائی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار تین

پیش اماموں کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی۔  حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے والی مساجد کے امام کوعدالت میں پیش کیا گیا۔تھانہ کھارادر نے تین پیش اماموں کو عدالتوں میں کیا۔مسجد اماموں میں اکرام،مبین اور احمد شامل ہیں۔  عدالت نے تینوں کی 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے علماء  اور پیش امام کو حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کی تنبیہ بھی کی۔