امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نامزدتین ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا

کراچی (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نامزد احمد عمر شیخ کے علاوہ باقی تینوں

ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا ہے۔ امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے کیس کا اٹھارہ سال بعد فیصلہ سنایا، جسٹس کے کے آغااور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل بینچ نے اس کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ڈینیل پرل کے قتل کا الزام کسی ملزم پر ثابت نہیں ہوسکا ہے جبکہ ایک ملزم احمد عمر شیخ پر اغوا کا الزام ثابت ہوا ہے،جس پر احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کردیاگیا ہے، جبکہ عدالت نیدیگر تینوں ملزمان کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 جولائی 2002 کو برطانوی شہریت رکھنے والے ملزم احمد عمر شیخ کوسزائے موتکی سزا سنائی تھی،جبکہ ملزم فہدسلیم،سید سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کوعمر قید کی سزادی گئی تھی،ملزموں پر امریکی صحافی ڈینیل پرل کے اغوا برائے تاوان اورقتل کا الزام تھا۔