
لاڑکانہ (ویب ڈیسک) بچے سمیت پانچ افراد ہلاک، دو اغوا، پولیس خاموش۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کے تھانہ پیر جو گوٹھ میں نامعلوم مسلح
افراد نے گاؤں کھولرا میں ڈکیتی کے ارادے سے گھر میں داخل ہوئے تو گھر والوں نے مزاحمت کی، جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد خالق ڈنو، ان کے بیٹے امجد علی، شاہد علی اور بھائی علی ڈنو کو گولیوں کا نشانہ بنادیا اور فرار ہوگئے، جبکہ ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں خالی گھر میں سے 10 سالہ بچہ ارشاد علی ولد محمد رمضان کلر کی نعش ناڑی سے بندھی ملی، کہا جاتا ہے کہ گھر کے افراد کہیں موقع پر گئے ہوئے تھے۔
تھانہ ٹھل کی حدود کندھ کوٹ ٹھل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے کار کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سخت زخمی ہوگیا، بعد میں علی حسن بروہی کو اغوا کرلیا اور کرمپور تھانہ کی حدود سے ڈاکؤں نے اسلحہ کے زور پر اصغر علی اور نعمت اللہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔




































