کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے کراچی کے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو شہید

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام) کراچی سےتعلق رکھنے والے قوم کے مسیحا ڈاکٹر عبد القادرسومرو کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے( انا للہ وانا الہ راجعون) ۔     

ڈاکٹر عبد القادرسومر و کو کورونا کے مریضوں کے علاج کے دوران کورونا وائر س کاشکار ہوئے تھے اور کورنگی کے ایک اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے ۔ڈاکٹر عبدالقادرسومرو الخدمت فاونڈیشن سندھ کے نائب صدر اورپاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پیما کے سابق صدرتھے ۔
ڈاکٹر عبد القادر سومرو الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید سے میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بھی تھے ۔وہ وہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے تھے کہ خود کورونا وائرس کا کا شکا ر ہوگئے ۔
آپ کا کورونا کا پہلا ٹیسٹ منفی آیا ،طبیعت کی زیادہ خرابی پر دوبارہ کروایا گیا ٹیسٹ مثبت آگیا ،جس کے بعد آپ کو کورنگی کے بڑے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں آپ طبیعت نہیں سنبھل سکی ،جس کے بعد آپ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا اور کئی روز سے آپ وینٹی لیٹر پر تھے ۔جہاں پیر کی شام خالق حقیقی سے جا ملے ۔