
پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے 6 اپریل سے 11 اپریل تک تمام سرکاری دفاتر بند کرنے کا
فیصلہ کرلیا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا چھٹیوں میں اضافے کا اطلاق پہلے سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ صحت،ریسکیو 1122،ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن و دیگر پر نہیں ہوگااس سلسلے میں محکمہ ریلیف وآباد کاری نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ وبائی حکومت نے اس سے پہلے 5 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں مزیدتوسیع کی گئی ہے ۔




































