احساس پروگرام میں رجسٹریشن کیلئےآج سے مفت ایس ایم ایس سروس شروع

اسلام آبا (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے احساس پروگرام میں امداد کی رجسٹریشن کیلئے 8171 پر بھیجے جانے والے تمام

ایس ایم ایس آج 10 اپریل بروز جمعہ سے مفت ہوں گے۔ ایس ایم ایس سروس کو فری کرنے کا یہ فیصلہ بعض ایسے صارفین کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے جن کا بیلنس صفر تھا۔
ایسے اور دیگر تمام صارفین 8171 پر مفت پیغام بھیج سکیں گے۔ ادھر پی ٹی اے موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے امداد کے منتظر لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں میں بغیر کسی مالی فائدہ کے بی آئی ایس پی کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔