
کراچی ( رپورٹ : محمد عارف ) کرونا وائرس کی وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤ ن سے کراچی کے غریب
شہری عاجز آگئے ،شہر میں کاروبار زندگی 13روز سے معطل ہے ۔ایسے میں غریب ،کمزوراور دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہے ،جبکہ گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں ۔
لاک ڈاو¿ن کے باعث جہاں سرکاری ،نجی دفاتر بند ہیں، وہاں فیکٹریاں ،ملیں ،کارخانے بھی بند ہیں ،جس سے غریب اور محنت کش خصوصاًدیہاڑی دار طبقے کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔
بعض شہریوں کا کہنا ہے زندگی میں انتی پریشانیاں نہیں دیکھیں جتنی اب دیکھ رہے ہیں ۔زری کا کام کرنے والے شہری ”شہزاد انور“ نے رنگ نو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے پائی پائی کے محتاج ہوگئے ہیں۔یو میہ اجرات ملتی تھی وہ بھی انتہائی قلیل ،مگر اب ہمار االلہ حافظ ہے ۔کسی کے آگے ہم ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے ۔
ایک اور شہری محمد انور نے کہا کہ سندھ اوروفاقی حکومتیں عوام سے وعدے کررہیں مگر پورے نہیں کرہیں ،ہم کہا جائیں ،ہمار ا کیا قصور ہے ۔ایک خاتون نے کہا کہ مردکمانے کے بجائے گھروں میں بیٹھے ہیں حکومت اپنی ذمہ دار ی پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے اورلاک ڈاو¿ن میں نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کھولا جائے ۔




































