
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے، ملک
میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، کنفرم کورونا کیسز کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے،اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کم ہورہے ہیں استعداد میں اضافہ کرنا چاہیے، ملک میں 40 سے 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ ہونے چاہیے، ملک میں اس وقت ٹیسٹ کم ہورہے ہیں اس لیے متاثرین کی تعداد کم ہے۔














