کراچی :باربرشاپس کی بندش سے مالکان پریشان ،گھروں میں کام شروع کردیا

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) باربرشاپس کی بندش سے مالکان پریشان ہوگئے ،مگر مختلف علاقوں میں بابرشاپش مالکان نے

تنگ آکر گھروں جا کر یا اپنے گھروں کے کمروں میں کام شروع کر دیا ہے ۔
کورنگی کے علاقے میں ایک بابرشاپ کے مالک نیاز نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بے روزگا ر ہیں ۔حکومتی امداد ملی نہ کوئی راشن ملا ۔جب بھی دکان کھولتے ہیں ،پولیس والے آکر بند کروا دیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جائیں تو جائیں کہا ں۔
نیاز نے کہا اب مجبور ہو کر برف بیچنے کاکام شروع کیا ہے۔ ساتھ ہی کوئی بال بنوانے والا آجاتا ہے تو یہ کام کر لیتے ہیں ۔نیاز نے کہا کہ غریب کا گزارمشکل ہے ،لاک ڈاو¿ن نے رہی سہی کثر پوری کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بال بنانے کی اجرت انتہائی کم ہے اور یہ علاقے کی وجہ دے ہے،نیاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں کاروبار کی اجازت دی جائے اورراشن اور امداد فراہم کی جائے ۔