اہل کراچی کورنا پرسنجیدہ،فلاحی کاموں میں جماعت اسلامی سبقت لے گئی

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر قائد کے باسی وبا کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور کوروناوائرس

سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافہ ہواہے،جبکہ فلاحی کاموں میں جماعت اسلامی سبقت لے گئی۔
عوامی آرا جاننے کے حوالے سے مقبول پاکستانی ادارے پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں سامنے آئے ہیں۔سروے میں کراچی کے تمام اضلاع کے شماریاتی طور پر منتخب ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔
سروے کے مطابق کراچی کے شہریوں میں سے 33 فیصد افراد نے کورونا کوایک نئے وائرس کے طور پر شناخت کیا جب کہ 26 فیصد نے اسے پرانے وائرس کی ہی ایک قسم قرار دیا۔ 6 فیصد نے نزلہ زکام کی بیماری اور 4 فیصد نے اسے اللہ کا عذاب قرار دیا ہے۔36 فیصد افراد وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے جب کہ 27 فیصد افراد نے تحریک انصاف کی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے میں شریک 32 فیصد افراد نے کورونا کیخلاف صوبائی حکومت کی کارکردگی کو قابل اطمینان قرار دیا اور 33 فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جب کہ شہری حکومت کی کارکردگی سے 34 فیصد افراد نالاں اور 27 فیصد افراد مطمئن نظر آئے۔
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے فلاحی کاموں کے سوال پر 27فیصد افراد نے جماعت اسلامی، 26فیصد نے تحریک انصاف،10فیصد نے پیپلز پارٹی، 2 فیصد نے مسلم لیگ ن اور ایک فیصد افراد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو فلاح و بہبود کے کاموں کے حوالے سے شناخت کیا۔
سروے میں 49 فیصد افراد نرم لاک ڈان کے حامی نظر آئے اور 36 فیصد نے سخت لاک ڈان کی حمایت کی جب کہ 15 فیصد نے کسی بھی قسم کے لاک ڈان کے خلاف رائے دی۔روزگار کے حوالے سے 95 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ملازمتوں اور کاروبار کو خطرہ ہے،اس کے علاوہ سروے میں شریک بیشتر افراد کو شہر کے معمولات زندگی رواں ماہ بحال ہونے کی امید ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 893 ہوچکی ہے جن میں سے 150 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔