
اسلام آبا(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی
پیغام میں صدر مملکت نے طارق عزیز کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں،ٹیلی ویژن کے شعبے میں طارق عزیز ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ صدر مملکت نے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، شوبز شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکرکے افراد کا اظہار تعزیت۔ اپنے اپنے پیغامات میں طارق عزیز کو زبردست خراج تحسین پیش وفات کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا۔ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت صبر و جمیل کی دعائیں بھی کیں۔














