
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مزید چاراہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کوروناوائرس سے شہید
ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے ایف بی آر کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی۔
ایف بی آر کے ترجمان نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ منگل کو ایف بی آر کے چار اہلکار محمدشفیق آر ٹی او لاہور، محمد اشرف سی آر ٹی او لاہور، سید صفدر حسین گیلانی ڈا ئریکٹوریٹ آف انویسٹیگیشن اینڈ اینٹیلیجنس فیصل آباداور ذوالفقار علی ابرو کولیکٹوریٹ آف کسٹمز گوادر کووڈ-19 کے باعث شہید ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر غمزدہ خاندانوں کے غم میں پوری طرح شریک ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں ایف بی آر ریوینیو آپریشنز میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دینے میں پرعزم ہے۔ ایف بی آر کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے تمام ملازمین جن کی تعداد تیرہ ہو چکی ہے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔














