
کراچی (ویب ڈیسک )سندھ میں کرونا سے متاثرہ مزید دو ہزار 17 مریض صحت یاب ہوگئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9080 ٹیسٹ کیے گئے ۔9080 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے ۔ابتک 307412 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 55581 کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے ۔
کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی ہے ۔ اس وقت 26705مریض زیرعلاج ہیں ۔24789گھروں پر 90آئسولیشن سینٹرز اور 1826 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 627 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا کے 87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ 2417 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔
اب تک 28023 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں صحت یابی کا تناسب 50.5 فیصد ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے بھر کے 1776 کیسز میں سے 1091 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔ضلع جنوبی 337 شرقی 258 اور وسطی میں 205 نئے کیسز سامنے آئے ۔کورنگی 104 ملیر 95 اور ضلع غربی میں 92 مزید کیسز ظاہر ہوئے ۔ کشمور 66 حیدرآباد 55 اور گھوٹکی میں 41 نئے کیسز سامنے آئے ۔
انہوں نے کہا کہ خیرپور اور لاڑکانہ 2929 جیکب آباد اور سکھرمیں 26 26 مزید کیسز ظاہر ہوئے ۔ میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں2424 جامشورو 13 اور قمبر میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ۔شہید بینظیر آباد 10 سانگھڑ 9 شکارپور اور بدین میں 88 نئے کیسز سامنے آئے ۔ دادو 7 عمرکوٹ 6 ٹنڈوالہیٰار5 نئے کیسز ظاہر ہوئے ۔ مٹیاری میں 3 اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو اپیل کی کہ اپنا خیال رکھیں ۔














