پنجاب کابینہ نے مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونیوالے صوبائی کابینہ کے تیسویں اجلاس میں کابینہ کے 29 ویں اجلاس کی

توثیق کرتے ہوئے مالی سال 2020-21 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں مالی سال 19-20 کے ضمنی بجٹ کی منظوری دئیے جانے کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال 19-20 کے مالیتی بل کی منظوری کے علاوہ مالی سال 2020-21 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سمیت نظر ثانی شدہ تخمینہ جات 2019-20 کی بھی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کابینہ کے ارکان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال بارے بریفنگ دی۔